A grieving man confesses to an elder before joining musicians and neighbors in sunlight

زبُور 32

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 32 معاف کی گئی بدکاری کی آزادی کا جشن مناتی ہے۔ چھپانا زندگی نچوڑ دیتا، لیکن ایماندار اقرار خوشی بحال کرتا؛ معاف کیا گیا شخص پھر دانشمند تعلیم پاتا اور خوش حمد میں راست برادری میں شامل ہوتا ہے۔
معافیاقرارتعلیمخوشی
1مُبارک ہیں وہ لوگ، جِن کی خطائیں بخشی گئیں، اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔
2مُبارک ہے وہ آدمی، جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔ اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔
3جَب مَیں خاموش رہا، تو دِن بھرکے کراہنے سے میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔
4کیونکہ رات دِن آپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛ اَور میری قُوّت زائل ہو گئی جَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔
5تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا، اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔ مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“ اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔
6لہٰذا ہر دیندار، آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛ جَب زور کا سیلاب آئے گا، تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔
7آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛ آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔
8میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛ میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔
9تُم گھوڑے اَور خچّر کی مانند نہ بنو، جو سمجھ نہیں رکھتے بَلکہ اُنہیں باگ اَور لگام سے قابُو میں رکھنا پڑتا ہے ورنہ وہ تمہارے پاس آنے کے بھی نہیں۔
10بدکار لوگوں پر کافی مُصیبتیں آئیں گی، لیکن یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت اُن پر توکّل کرنے والے کو گھیرے رہتی ہے۔
11اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛ اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.