A shepherd leads sheep beside water, through a ravine, and toward an abundant table

زبُور 23

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 23 ایک چرواہے کی توجہ بھری دیکھ بھال کے تحت زندگی کی تصویر پیش کرتی ہے: آرام، بحالی، سیدھے راستے، گہرے سائے میں ہمت، بھرپور میز، مسح، اور دیرپا خوش آمدید اور گھر میں تعلق کا وعدہ۔
چرواہارزقحفاظتگھر
1یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔
2وہ مُجھے سبز و شاداب چراگاہوں میں بِٹھاتے ہیں، وہ مُجھے سکون بخش چشموں کے پاس لے جاتے ہیں،
3اَور میری جان کو بحال کرتے ہیں۔ وہ اَپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔
4خواہ میں موت کی تاریک وادی میں سے ہوکر گزروں، تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا، کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں، آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی، مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔
5آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔ آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛ میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔
6یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی، اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں، سکونت کروں گا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.