A king and community pray near offerings while horses and military standards stand distant

زبُور 20

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 20 لوگوں کو جنگ سے پہلے اپنے بادشاہ کے لیے دعا میں جمع کرتی ہے۔ نذریں، منصوبے، اور قیادت خدا کے سپرد کی جاتیں، جبکہ بھروسا رتھوں اور گھوڑوں کی ظاہری طاقت سے آگے ٹکا ہوا ہے۔
دعابادشاہتبھروسابرادری
1جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛ یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔
2وہ پاک مَقدِس سے آپ کے لیٔے مدد بھیجیں اَور صِیّونؔ سے تُمہیں سہارا دیں۔
3وہ آپ کی سَب نذریں یاد رکھیں، اَور آپ کی سوختنی نذروں کو قبُول فرمائیں۔
4وہ آپ کی دِلی تمنّا پُوری کریں، اَور آپ کے سَب منصُوبوں میں تُمہیں کامیابی عطا فرمائے۔
5جَب تُم نَجات پاؤ تو ہم خُوشی کے نعرے لگائیں گے اَور اَپنے خُدا کے نام پر اَپنے جھنڈے بُلند کریں گے۔ یَاہوِہ آپ کی تمام درخواستیں پُوری کریں۔
6اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ اَپنے ممسوح کو بچا لیتے ہیں؛ وہ اَپنے داہنے ہاتھ کی نَجات بخش قُوّت سے اُسے اَپنے مُقدّس آسمان پر سے جَواب دیتے ہیں۔
7بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر، لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔
8وہ مغلُوب ہُوئے اَور گِر گیٔے، لیکن ہم اُٹھے اَور ثابت قدم رہے۔
9اَے یَاہوِہ، بادشاہ کو فتح بخشیں! اَور جَب ہم پُکاریں تو ہمیں جَواب دیں!

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.