A royal bier departs while prisoners are freed and widows, immigrants, hungry families, and blind elders receive help

زبُور 146

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 146 فانی حکمرانوں پر آخری امید رکھنے سے خبردار کرتی ہے جن کے منصوبے ان کے ساتھ مر جاتے ہیں۔ اس کے بجائے دیرپا مدد انصاف، خوراک، آزادی، بینائی، خوش آمدید، حفاظت، اور معاشرے کے کمزور لوگوں کے لیے سہارا پیدا کرتی ہے۔
امیدانصافکمزورحکمران
1یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔ اَے میری جان، یَاہوِہ کی حَمد کر۔
2میں عمر بھر یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا؛ جَب تک میں زندہ ہُوں، اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
3اُمرا پر ہی بھروسا کرو، نہ فانی اِنسان پرجو بچا نہیں سکتے۔
4جَب اُن کی رُوح پرواز کر جاتی ہے تو وہ خاک میں مِل جاتے ہیں؛ اُسی دِن اُن کے منصُوبے مِٹ جاتے ہیں۔
5مُبارک ہے وہ شخص جِس کے مددگار یعقوب کے خُدا ہیں، جِس کی اُمّید یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ہے۔
6خُدا نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ یعنی یَاہوِہ جو ہمیشہ تک وفادار ہیں۔
7وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔ یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،
8یَاہوِہ اَندھوں کو بینائی بخشتے ہیں، اَور یَاہوِہ جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں، یَاہوِہ صادقوں کو عزیز رکھتے ہیں۔
9یَاہوِہ پردیسیوں کی حِفاظت کرتے ہیں اَور یتیم اَور بِیوہ کو سنبھالتے ہیں، لیکن وہ بدکاروں کی راہوں کو کَج کر دیتے ہیں۔
10اَے صِیّونؔ! یَاہوِہ آپ کے خُدا اَبد تک سلطنت کرتے رہیں گے، اُن کی سلطنت پُشت در پُشت قائِم رہے گی۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.