Wealthy diners feast above poor neighbors who share food and shelter

زبُور 14

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 14 عملی بدعنوانی کو حماقت کہتی ہے کیونکہ یہ چال چلن کے ذریعے جوابدہی سے انکار کرتی ہے۔ وسیع بدکاری غریب کو نقصان پہنچاتی، پھر بھی خدا راست لوگوں کے ساتھ موجود اور ان کی پناہ اور وعدہ کردہ نجات دہندہ رہتا ہے۔
حماقتبدعنوانیغریبپناہ
1احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔
2یَاہوِہ آسمان پر سے نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند، اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
3وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛ اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔
4خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛ اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟
5لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا، کیونکہ خُدا راستبازوں کی نَسل کے ساتھ رہتاہے۔
6تُم مظلوموں کو شرمسار کرنے کے منصُوبے بناتے ہو، لیکن یَاہوِہ اُن کی پناہ ہیں۔
7کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی! جَب یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے، تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.