
زبُور 12
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 12 شیخی بھری، چاپلوس گفتگو کا موازنہ چاندی کی طرح صاف کیے گئے وعدوں سے کرتی ہے۔ فریب بھری ثقافت میں، کمزور مدد کے لیے پکارتے اور بھروسہ مند الفاظ دیرپا حفاظت کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
گفتگوسچائیحفاظتغریب
1اَے یَاہوِہ، ہماری مدد کریں کیونکہ کویٔی دیندار نہ رہا؛ ایماندار لوگ بنی آدمؔ کے درمیان سے مِٹ گیٔے۔
2ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛ اُن کے خُوشامدی لب ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔
3یَاہوِہ تمام خُوشامدی لبوں کو اَور ہر شیخی باز زبان کو کاٹ ڈالیں گے۔
4جو یہ کہتی ہے، ”ہم اَپنی زبان سے غالب آئیں گے؛ ہمارے لب تو ہمارے قبضے میں ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟“
5یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“
6یَاہوِہ کا کلام خالص ہے، اُس چاندی کی مانند جو مٹّی کی بھٹّی میں تائی گئی ہو، اَور سات بار صَاف کی گئی ہو۔
7اَے یَاہوِہ، آپ ہمیں محفوظ رکھیں گے اَور اَیسے بدکار لوگوں سے ہمیشہ کے لیٔے بچائے رکھیں گے۔
8جَب بنی آدمؔ میں کمینہ پن کی قدر ہونے لگتی ہے تو بدکار لوگ بے روک ٹوک اکڑ کر چلتے ہیں۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.