A royal musician plays at sunrise beside worshipers and soldiers overlooking distant fortified lands

زبُور 108

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
زبور 108 بیدار حمد کو تنازع کے دوران یقین سے جوڑتی ہے۔ ثابت قدم دل قوموں میں گاتا، ارد گرد کی زمینوں پر وعدے یاد کرتا، محض انسانی نجات کو رد کرتا، اور فوجی طاقت سے آگے مدد پر بھروسا کرتا ہے۔
حمدیقینقومیںفتح
1اَے خُدا، میرا دِل ثابت قدم ہے؛ میں گاؤں گا اَور اَپنی ساری جان سے نغمہ سرائی کروں گا۔
2اَے بربط اَور سِتار، بیدار ہو! میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔
3اَے یَاہوِہ، مَیں قوموں میں آپ کی سِتائش کروں گا؛ اَور مُختلف مُلکوں میں آپ کی حَمد کروں گا۔
4کیونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمانوں سے بھی بُلند ہے؛ اَور آپ کی صداقت فَضا تک پہُنچتی ہے۔
5اَے خُدا، آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں، اَور آپ کا جلال ساری زمین پر چھا جائے۔
6اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں، تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔
7خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے: ”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا، اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔
8گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛ اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے، یہُوداہؔ میرا عصا ہے۔
9مُوآب کا مُلک میرا مُنہ دھونے کا طشت ہے، اِدُوم پر میں جُوتا پھینکتا ہُوں؛ اَور فلسطین کے مُلک پر میں فاتحانہ نعرہ مارتا ہُوں۔“
10مُجھے اُس محکم شہر میں کون پہُنچائے گا؟ اِدُوم کے مُلک تک میری قیادت کون کرےگا؟
11اَے خُدا، کیا آپ وہ نہیں جِس نے ہمیں ردّ کر دیا ہے اَورجو اَب ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتے؟
12دُشمن کے خِلاف ہمیں مدد پہُنچائیں، کیونکہ اِنسان کی مدد فُضول ہے۔
13ہم خُدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے، اَور وُہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کریں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.