Nahum watches a violent storm shake mountains above distant Nineveh while families shelter safely in a warm-lit rocky refuge

ناحُومؔ 1

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
ناحوم سمندر، پہاڑوں، طوفانوں، اور دشمن قوموں پر خداوند کی طاقت کا اعلان کرتا ہے۔ اگرچہ غضب مسلسل دشمنوں کو بہا لے جاتا اور نینوہ کی سازشیں ختم ہوں گی، خداوند اچھا ہے اور پناہ تلاش کرنے والوں کو جانتا ہے۔ یہوداہ کو ظلم سے رہائی اور پرامن عبادت کی واپسی کا وعدہ دیا جاتا ہے۔
خدائی عدالتنینوہپناہنجات
1نینوہؔ کی بابت نبُوّت۔ ناحُومؔ القوشی کی رُویا کی کِتاب۔
2یَاہوِہ غیّور ہیں اَور اِنتقام لینے والے خُدا ہیں؛ یَاہوِہ اِنتقام لیتے ہیں اَور غضب سے معموُر ہیں۔ یَاہوِہ اَپنے مُخالفوں سے اِنتقام لیتے ہیں اَور اَپنے دُشمنوں کے خِلاف اَپنے قہر کو نازل کرتے ہیں۔
3یَاہوِہ قہر کرنے میں دھیمے اَور قُوّت میں غنی ہیں؛ یَاہوِہ مُجرم کو بے سزا نہ چھوڑیں گے۔ اُن کی راہ بگُولہ اَور گِردباد میں سے ہوکر گُزرتی ہے اَور بادل اُن کے پاؤں کی گَرد ہیں۔
4وہ سمُندر کو ڈانٹتے ہیں اَور اُسے سُکھا دیتے ہیں؛ وہ سَب دریاؤں کو سُکھا دیتے ہیں۔ باشانؔ اَور کرمِلؔ سُوکھ جاتے ہیں اَور لبانونؔ کی کونپلیں مُرجھا جاتی ہیں۔
5اُن کے سامنے پہاڑ کانپتے ہیں اَور ٹیلے پگھل جاتے ہیں۔ اُن کے سامنے تمام دُنیا اَور اُن میں رہنے والے تھرتھراتے ہیں۔
6اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔
7یَاہوِہ بھلےہیں اَور، مُصیبت میں پناہ گاہ ہیں۔ جو اُن پر توکّل رکھتے ہیں، وہ اُن کی فکر کرتے ہیں،
8لیکن وہ ایک بڑے سیلاب سے نینوہؔ کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اَپنے دُشمنوں کو تاریکی میں کھدیڑ دیں گے۔
9یَاہوِہ کے خِلاف جو بھی منصُوبہ باندھیں گے وہ اُسے مٹا دیں گے؛ مُصیبت دوبارہ نہ آئے گی۔
10کیونکہ چاہے اُن کے دُشمن اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانند پیچیدہ اَور اَپنی مَے سے متوالے ہوں؛ تَو بھی وہ سُوکھنے کھونٹوں کی طرح جَل کر بھسم ہو جایٔیں گے۔
11اَے نینوہؔ، تُجھ میں سے ایک شخص نِکلا ہے، جو یَاہوِہ کے خِلاف بُرے منصُوبہ باندھتا ہے اَور بُرائی کی سازش کرتا ہے۔
12یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: اگرچہ اُن کے مددگار بے شُمار ہیں، تو بھی وہ نِیست و نابود کر دئیے جایٔیں گے اَور وہ مِٹ جایٔیں گے۔ اَے یہُوداہؔ، اگرچہ مَیں نے تُجھے بہت ستایا ہے، تو بھی پھر کبھی مَیں تُجھے اَور دُکھ نہ دُوں گا۔
13اَب مَیں تمہاری گردن پر رکھے اُن کا جُوا توڑ ڈالُوں گا اَور تمہاری بِیڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دُوں گا۔
14اَے نینوہؔ، تمہاری بابت یَاہوِہ نے ایک حُکم دیا ہے، تمہاری نَسل باقی نہ رہے گی، میں تمہاری کھودی ہُوئی مورتوں اَور ڈھالے ہُوئے بُتوں کو جو تمہارے معبُودوں کے بُت خانوں میں رکھی ہیں، تباہ کر دُوں گا۔ چونکہ تُو نکمّا ہے، اِس لئے میں تمہاری قبر کھودوں گا۔
15اُن پہاڑوں کی طرف نظر اُٹھاکر، اُس کے پاؤں کو دیکھ جو خُوشخبری لاتا، اَور سلامتی کا اعلان کرتا ہے! اَے یہُوداہؔ، اَپنی عیدیں منا، اَور اَپنی مَنّتیں پُوری کر۔ کیونکہ پھر بدکار تُجھ پر حملہ نہ کریں گے؛ کیونکہ وہ مُکمّل طور سے فنا کر دئیے جایٔیں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.