Job gesturing across suspended clouds, stars, sea, and circling storm

ایُّوب 26

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
ایوب پوچھتا ہے اس کے دوستوں نے بے اختیار کی کیسے مدد کی ہے، پھر اپنے بیان سے ان کی وضاحتوں کو مات دیتا ہے۔ مردے پانیوں کے نیچے کانپتے، زمین کچھ نہیں پر لٹکتی، بادل پانی رکھ کر نہیں پھٹتے، اور سمندر خدا کی طاقت سے ٹھہرتا ہے۔ یہ سب، وہ کہتا ہے، صرف اس کے راستوں کا بیرونی کنارہ ہے۔
تخلیقخدائی طاقترازحکمت
1تَب ایُّوب نے جَواب دیا:
2”تُم نے ایک بےبس اِنسان کی کیسی مدد کی! اَور ایک ناتواں بازو کو کیسے سنبھالا!
3ایک نادان کو کیسی صلاح دی! تُم نے کیسی عظیم دانائی کا مظاہرہ کیا!
4تُم نے یہ باتیں کہاں سے سیکھی ہیں؟ اَور کس کی رُوح تُم میں ہوکر بولی ہے؟
5”مُردوں کی رُوحیں سخت عذاب میں ہیں، وہ جو پانی کے نیچے ہیں اَور وہ سَب جو اُس میں رہتے ہیں لرزاں ہیں۔
6پاتال خُدا کے سامنے بے حجاب ہے؛ جہنّم بے پردہ ہو چُکی ہے۔
7خُدا شمال کو خلا میں پھیلا دیتے ہیں؛ اَور زمین کو بغیر سہارے کے لٹکاتے ہیں۔
8وہ پانی کو اَپنے بادلوں میں سمیٹ لیتے ہیں، پھر بھی بادل اُن کے بوجھ سے پھٹتے نہیں۔
9وہ ماہِ کامل کا چہرہ، اَپنے بادل پھیلا کر ڈھانک لیتے ہیں۔
10اُنہُوں نے پانی کی سطح پر اُفق کا دائرہ بنا دیا ہے تاکہ رَوشنی اَور تاریکی کے درمیان حَد قائِم ہو جائے۔
11آسمان کے سُتون اُن کی تادیب سے لرزنے لگتے ہیں،
12اَپنی قُدرت سے اُنہُوں نے سمُندر کو موجزن کیا؛ اَور اَپنی حِکمت سے راحبؔ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے۔
13اُن کی پھُونک سے آسمان صَاف ہو گئے؛ اُن کے ہاتھ نے بڑے سانپ کو چھیدا ہے۔
14لیکن یہ تو اُن کے عجائب کی ایک جھلک ہے؛ اُن کی آواز کس قدر دھیمی سُنایٔی دیتی ہے! پھر بھلا اُن کی جبّاری کی گرج سُننے کی کس کو سمجھ ہوگی؟“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.