
ایُّوب 25
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
بلدد خدا کی حکمرانی اور آسمان کی بے شمار افواج پر ایک مختصر آخری تقریر دیتا ہے، جن کے سامنے بلندیوں میں امن قائم ہے۔ اگر چاند اور ستارے بھی خدا کی نظر میں پاک نہیں تو وہ پوچھتا ہے کیسے ایک انسان، عورت سے پیدا ہونے والا کیڑا، راست ہو سکتا ہے؟
بلددخدائی حکمرانیانسانی کمزوریکائنات
1تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:
2”خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛ وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔
3کیا اُن کے لشکروں کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟ وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟
4پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟
5جَب چاند بھی رَوشن نہیں اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں،
6پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے، ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!“
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.