
غزل الغزلات 8
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
عورت ایسی محبت چاہتی ہے جو کھلے عام عزت دی جا سکے اور دل اور بازو پر مہر کے طور پر رکھے جانے کی درخواست کرتی ہے۔ محبت شدید، سیلابوں سے نہ بجھنے والی، اور خریداری سے آگے ہے۔ پختگی اور انگور کے باغات کے سوالات ذاتی اختیار، توجہ بھری رفاقت، اور محبوب کو آخری پکار میں حل ہوتے ہیں۔
عہدی محبتطاقتوفاداریاختیارآرزو
1اَے میرے محبُوب! کاش تُم میرے بھایٔی کی مانند ہوتے، جِس نے میری ماں کی چھاتِیوں سے دُودھ پیا ہوتا! تَب اگر باہر تُم سے مُلاقات ہوتی، تو میں تُمہیں خُوب چُومتی؛ اَور کویٔی مُجھے حقیر نہ جانتا۔
2اَور تَب میں تُمہیں اَپنی ماں کے گھر لے آتی، وہ ماں جِس نے مُجھے تعلیم دی۔ اَور مَیں تُمہیں اَپنے اناروں کے رس سے بنی ہُوئی عُمدہ مَے پِلاتی۔
3اُس کا بایاں بازو میرے سَر کے نیچے ہے، اَور اَپنے داہنے بازو سے مُجھے گلے لگائے ہُوئے ہے۔
4اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں تُمہیں قَسم دیتی ہُوں، جَب تک مَحَبّت صحیح وقت پر خُود نہ جاگے، تُم اُسے نہ جگاؤ گی۔
5یہ کون ہے جو بیابان سے، اَپنے محبُوب کا سہارا لیٔے ہویٔے چلی آ رہی ہے؟ محبُوبہ سیب کے درخت تلے مَیں نے تُمہیں جگا دیا؛ وہاں جہاں تمہاری ماں حاملہ ہویٔی تھی، اَور جہاں اُس نے دردِزہ میں مُبتلا ہوکر تُمہیں پیدا کیا تھا۔
6ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر، اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛ کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور، اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔ یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے، جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔
7سیلاب بھی مَحَبّت کی آگ کو بُجھا نہیں سکتے؛ بڑے دریا بھی اُسے بہا کر نہیں لے جا سکتے۔ خواہ کویٔی اَپنے گھر کی ساری دولت بھی، مَحَبّت کے بدلے دینا چاہے، تو بھی مَحَبّت اُسے حقیر ہی سمجھے گی۔
8ہماری ایک چُھوٹی بہن ہے، ابھی اُس کی چھاتِیاں نہیں اُبھری ہیں۔ جِس روز اُس کی شادی کی بات چلے گی تو ہم اَپنی بہن کے لیٔے کیا کریں گے؟
9اگر وہ ایک دیوار ہوتی، تو ہم اُسے چاندی کے بُرج سے سجاتے۔ اگر وہ ایک دروازہ ہوتی، تو ہم اُسے دیودار کے چوکھٹ سے محفوظ رکھتے۔
10میں ایک دیوار ہُوں، اَور میری چھاتِیاں بُرجوں کی مانند ہیں۔ جَب میرا محبُوب مُجھے دیکھتا ہے تو مَیں اُس کی نظروں میں دلربا اَور تسلّی دینے والی ہُوں۔
11بَعل ہامون میں شُلومونؔ کا ایک تاکستان تھا؛ اُس نے اَپنا تاکستان باغبانوں کو ٹھیکہ پر دے دیا۔ تاکہ ہر باغبان پھل کے بدلے ہزار ثاقل چاندی اَدا کرے۔
12لیکن جو میرا تاکستان ہے؛ اُس پر میرا حق اَور جَوابدہی ہے؛ اَے شُلومونؔ! ایک ہزار ثاقل چاندی پر تمہارا حق ہے، اَور دو سَو ثاقل اُن کے لیٔے ہے جو اِس کے پھلوں کے نگہبان ہیں۔
13اَے باغ میں رہنے والی، میرے ساتھی تمہاری آواز سُننے کی چاہت رکھتے ہیں، مُجھے بھی اَپنی آواز سُناؤ۔
14اَے میرے محبُوب! دیر نہ کرو، اَور ایک غزال یا جَوان ہِرن کی مانند مَسالے کے پہاڑوں پر چلے آؤ۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.