Many peoples walk toward a radiant mountain while smiths reshape weapons into farm tools and families gather safely beneath vines and fig trees

میکاہؔ 4

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
آنے والے دنوں میں، قومیں خداوند کے پہاڑ کی طرف تعلیم کے لیے آتیں، جنگ کی جگہ کاشتکاری لیتی اور بیل اور انجیر کے درختوں کے نیچے محفوظ رہتی ہیں۔ خدا لنگڑوں اور جلاوطنوں کو ایک مضبوط بقیہ میں جمع کرتا ہے۔ اگرچہ صیون پہلے کرب اور بابل کا سامنا کرتی، نجات اور فتح آئے گی۔
صیونامنبقیہجلاوطنی اور نجات
1آخِری دِنوں میں یَاہوِہ کے ہیکل کا پہاڑ قائِم کیا جائے گا اَورجو تمام پہاڑوں میں بُلند ہوگا؛ وہ اَور پہاڑوں سے اُونچا اُٹھایا جائے گا، اَور تمام قوموں کا اُس پر تانتا لگا ہوگا۔
2بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔
3وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔ وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں، اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی، اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔
4ہر آدمی اَپنی انگوری بیل، اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا، اَور کویٔی اُنہیں نہ ڈرائے گا، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے فرمایاہے۔
5سَب قومیں، اَپنے معبُودوں کے نام سے چلیں گی؛ پر ہم لوگ اَبد تک، یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام سے چلیں گے۔
6”اُس روز،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”میں لنگڑوں کو جمع کروں گا، جَلاوطنوں کو، اَور اُنہیں جنہیں مَیں نے دُکھ دیا ہے، جمع کروں گا۔
7لنگڑوں کو بقیّہ، اَور جَلاوطنوں کو زورآور قوم بناؤں گا۔ اُس دِن سے یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ میں، ہمیشہ تک اُن پر سلطنت کرےگا۔
8اَور اَے گلّے کے رَوشنی کے مینار، اَے صِیّونؔ کی بیٹی کے قلعے، تیری بابت یہ ہے کہ تیری پہلی سلطنت تُجھے ملے گی؛ یروشلیمؔ کی بیٹی کو بادشاہی ملے گی۔“
9اَب تُو کیوں چِلّاتی ہے۔ کیا تیرا کویٔی بادشاہ نہیں ہے؟ کیا تُجھے صلاح دینے والا مِٹ گیا، کہ تُو دردِزہ کی سِی تکلیف میں مبتلا ہے؟
10اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تو زچّہ کی مانند درد سے تکلیف اُٹھا رہی ہے، اَب تُجھے کھُلے میدان میں جا کر رہنے کے لیٔے، شہر کو چھوڑ دینا چاہئے۔ تُو بابیل کو جائے گی؛ وہاں تُو رِہائی پایٔے گی۔ وہیں یَاہوِہ تُجھے، تیرے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔
11لیکن اَب بہت سِی قومیں، تیرے خِلاف جمع ہو گئی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ”صِیّونؔ کو ناپاک ہونے دو، اَور ہماری آنکھیں اُس کی رُسوائی دیکھیں!“
12لیکن وہ یَاہوِہ کے خیالات سے، واقف نہیں؛ وہ اُس کے منصُوبہ کو نہیں سمجھتے، جو اُن کو کھلیان کے پُولوں کی طرح جمع کرتے ہیں۔
13اَے صِیّونؔ کی بیٹی، اُٹھ اَور کُچل، کیونکہ مَیں تُجھے لوہے کے سینگ، اَور کانسے کے کھُر دُوں گا، اَور تُو بہت سِی قوموں کے ٹکڑے کر ڈالے گی۔ اَور اُن کے ناجائز آمدنی کے ذخیروں کو خُدا کی نذر کرےگی، اَور اُن کے مال کو زمین کے مالک، یَاہوِہ خُدا کے حُضُور میں لایٔے گی۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.