
اَحبار 12
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
احبار کا بارہواں باب زچگی کے بعد پاکیزگی کی مدت مقرر کرتا ہے اور ماں کو بعد میں سوختنی نذر اور گناہ کی نذر لانے کی ہدایت دیتا ہے۔ باب دو کبوتروں کو ایک قابل رسائی متبادل کے طور پر بھی فراہم کرتا ہے جب بھیڑ کا بچہ خاندان کی حیثیت سے باہر ہو۔
زچگیپاکیزگیبحالیقابل رسائی نذر
1اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2”بنی اِسرائیل کو حُکم دو: ’اگر کویٔی عورت حاملہ ہو اَور لڑکا پیدا کرے تو وہ سات دِن تک رسمی طور پر ناپاک سَمجھی جائے گی، جَیسا کہ وہ حَیض کے ایّام کے دَوران ناپاک رہتی ہے۔
3اَور آٹھویں دِن اُس لڑکے کا ختنہ کیا جائے۔
4اَور اِس کے بعد وہ عورت تینتیس دِن تک طہارت کے خُون میں رہے اَور پاک ہونے کے لیٔے اِنتظار کرے اَور لازماً وہ اَپنی طہارت کے دِن پُورے ہونے تک کسی مُقدّس چیز کو ہرگز نہ چھُوئے اَور نہ ہی پاک مَقدِس میں داخل ہو۔
5اَور اگر وہ ایک لڑکی کو پیدا کرے تو وہ عورت دو ہفتوں تک ناپاک سَمجھی جائے گی جَیسا کہ حَیض کے ایّام کے دَوران ناپاک رہتی ہے۔ اَور پھر وہ طہارت کے خُون سے پاک ہونے کے لیٔے چھیاسٹھ دِن تک اِنتظار کرے۔
6” ’اَور جَب لڑکے یا لڑکی کے لیٔے اُس کی طہارت کے دِن پُورے ہو جایٔیں، تو وہ سوختنی نذر کے لیٔے یک سالہ برّہ اَور گُناہ کی قُربانی کے لیٔے کبُوتر کا ایک بچّہ یا ایک قُمری خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر کاہِنؔ کے پاس لایٔے۔
7اَور کاہِنؔ اُن کو اُس عورت کا کفّارہ دینے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور میں قُربانی کرے۔ تَب وہ اَپنے جریان خُون سے رسماً پاک ہو جایٔےگی۔ ” ’یہ طریقہ ہر ایک عورت کے لیٔے ہے، چاہے وہ لڑکے کو یا لڑکی کو پیدا کرے۔
8اگر وہ عورت ایک برّہ خریدنے کا مقدور نہ رکھتی ہو، تو وہ قُمریوں کا ایک جوڑا یا کبُوتر کے دو بچّے لایٔے، ایک سوختنی نذر کے لیٔے اَور دُوسرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے۔ اِس طرح کاہِنؔ اُس کے لیٔے کفّارہ دے گا، تو وہ پاک ہو جایٔےگی۔‘ “
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.