Jonah addresses Nineveh as its ruler, families, servants, and covered livestock gather throughout the city in fasting and humility

یُوناہؔ 3

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
دوسری بار بلایا گیا، یونس نینوہ جاتا اور اس کی آنے والی تباہی کا اعلان کرتا ہے۔ لوگ تنبیہ پر یقین کرتے، روزے کا اعلان کرتے، اور بڑے سے چھوٹے تک ٹاٹ پہنتے ہیں۔ بادشاہ تشدد سے فوری توبہ کا حکم دیتا، اور خدا شہر کے بدلے چال چلن دیکھ کر رحم کرتا ہے۔
دوسرا بلاوانینوہتوبہرحمت
1تَب یَاہوِہ کا کلام دُوسری بار یُوناہؔ پر نازل ہُوا:
2”اُٹھ، اُس بڑے شہر نینوہؔ کو جا اَورجو پیغام میں تُمہیں وہاں دینے والا ہُوں اُس کی مُنادی کر۔“
3تَب یُوناہؔ یَاہوِہ کے کلام کے مُطابق نینوہؔ کو گیا۔ نینوہؔ بہت بڑا شہر تھا۔ وہاں پہُنچنے کے لیٔے تین دِن لگتے تھے۔
4یُوناہؔ نینوہؔ شہر میں داخل ہُوا اَور ایک دِن کا سفر طے کرتے ہُوئے اُس نے اعلان کیا، ”اَب سے چالیس دِن کے بعد نینوہؔ تباہ کر دیا جائے گا۔
5تَب نینوہؔ کے باشِندے خُدا پر ایمان لائے اَور روزہ کا اعلان کیا اَور بڑے سے چُھوٹے تک سَب نے ٹاٹ اوڑھا۔“
6جَب نینوہؔ کے بادشاہ کو یہ خبر پہُنچی تو وہ اَپنے تخت سے اُٹھا اَور اَپنا شاہی لباس اُتار کر ٹاٹ اوڑھ کر خاک پر بیٹھ گیا۔
7اَور نینوہؔ میں یُوں اعلان کروایا، بادشاہ اَور اُس کے سرداروں کی طرف سے فرمان جاری ہے کہ، کویٔی اِنسان یا حَیوان، گلّہ اَور مویشی نہ کچھ کھائیں اَور نہ پیئیں۔
8بَلکہ ہر اِنسان اَور حَیوان ٹاٹ اوڑھے اَور فوراً خُدا سے فریاد کرے۔ اَور ہر شخص اَپنی بُری روِش اَور ظُلم سے باز آئے۔
9کون جانتا ہے؟ شاید خُدا ہم پر رحم کرے اَور اَپنا اِرادہ بدلے اَور وہ اَپنا قہر شدید نازل کرنے سے باز آئے اَور ہم ہلاک نہ ہوں۔
10جَب خُدا نے اُن کا یہ عَمل دیکھا کہ وہ اَپنی بُری روِش سے پھر گیٔے تو اُس نے اَپنا اِرادہ بدل دیا اَور اُس عذاب کو جو وہ اُن پر نازل کرنے والا تھا اُسے روک دیا اَور اُسے نازل نہ کیا۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.