Families climbing toward higher ground as a vast flood rushes down a valley toward Philistine coastal cities

یرمیاہؔ 47

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
فرعون کے غزہ پر حملے سے پہلے، یرمیاہ شمال سے اٹھتے پانیوں کو فلستیہ اور اس کے اتحادیوں کو غرق کرتے بیان کرتا ہے۔ قریب آتی آفت والدین کو طاقت سے خالی کرتی، پڑوسی ساحلوں کی مدد خاموش کرتی، اور ایک تلوار بنتی جو ابھی آرام نہیں کر سکتی۔
فلستیہسیلابعدالتنوحہ
1فَرعوہؔ نے غزّہؔ پر حملہ کرنے سے قبل فلسطینیوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ پیغام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا،
2یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛ جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔ اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے، اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔ لوگ چِلّائیں گے، اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔
3دُشمنوں کے سرپٹ دَوڑنے والے گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز سے، اَور اُن کے رتھوں کے شور سے اَور اُن کے پہیّوں کی گڑگڑاہٹ سُن کر۔ والدین کے ہاتھ اَور پیر اَیسے ڈھیلے پڑ جائیں گے کہ، وہ مُڑ کر اَپنے بچّوں کی مدد کرنے کو نہ پلٹیں گے؛
4کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔ کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو، جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔
5غزّہؔ کے لوگ ماتم کرنے کے لیٔے اَپنا سَر مُنڈوائیں گے؛ اَور اشقلونؔ اَپنی وادی کے بچے ہُوئے لوگوں کے ساتھ خاموش کر دیا جائے گا۔ اَے وادی کے باقی بچے ہُوئے لوگوں، تُم کب تک اَپنے جِسم کو زخمی کرتے رہوگے؟
6” ’ہائے یَاہوِہ کی تلوار، تُو کب تک نہ ٹھہرے گی؟ تُو اَپنے مِیان میں داخل ہوکر؛ آرام کر اَور خاموش ہو۔‘
7لیکن تُو کیسے ٹھہر سکتی ہے؟ کیونکہ تُجھے یَاہوِہ نے حُکم دے کر، اشقلونؔ اَور اُس کے سمُندر کے ساحِلی علاقوں پر حملہ کرنے کو تعینات کیا ہے؟“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.