Barefoot Isaiah in a modest linen garment warning Jerusalem's leaders as fully clothed captives pass nearby

یَشعیاہ 20

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
تین سال تک یسعیاہ ننگے پاؤں اور سادہ لباس میں مصر اور کوش کے خلاف ایک نشان کے طور پر چلتا ہے۔ ان کی آنے والی قید ظاہر کرتی ہے کہ یہوداہ کے امید بھرے اتحادی نجات نہیں دے سکتے، ان لوگوں کو مایوس چھوڑتی ہے جنہوں نے ان پر بھروسا کیا۔
تنبیہبھروسانبوتی نشاناتحاد
1سال اشُور کے بادشاہ سرگونؔ کا بھیجا ہُوا سپہ سالار اَعظم اشدُودؔ آیا اَور اُس پر حملہ کرکے اُسے فتح کر لیا۔
2اُس وقت یَاہوِہ نے یَشعیاہ بِن آموصؔ کی مَعرفت کلام کیا۔ اُنہُوں نے اُس سے کہا: ”اَپنے بَدن سے ٹاٹ کا لباس الگ کر دے اَور اَپنے پیروں سے جُوتے اُتار ڈال۔“ اَور اُس نے وَیسا ہی کیا اَور برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرتا رہا۔
3تَب یَاہوِہ نے کہا: ”جِس طرح میرا خادِم یَشعیاہ تین سال تک برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرا تاکہ مِصر اَور کُوشؔ کے خِلاف ایک نِشان اَور علامت ہو،
4اُسی طرح اشُور کا بادشاہ مِصری اسیروں اَور کُوشی جَلاوطنوں کو خواہ وہ جواں ہُوں یا ضعیف، برہنہ جِسم اَور ننگے پاؤں اَور بے پردہ کولہوں کے ساتھ لے جائے گا۔ اَور یہ اہلِ مِصر کے لیٔے رُسوائی کا باعث ہوگا۔
5تَب وہ جو کُوشؔ پر اِعتماد رکھتے تھے اَور مِصر پر نازاں تھے خوفزدہ اَور پشیمان ہوں گے۔
6اُس وقت اِس ساحِل پر بسنے والے لوگ کہیں گے، ’دیکھو، اُن لوگوں کا کیا حال ہُوا جِن پر ہم نے اِعتماد کیا اَور جِن کی طرف ہم شاہِ اشُور سے بچنے کے لیٔے مدد کی خاطِر بھاگے۔ تو پھر ہم کیسے بچیں گے؟‘ “

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.