Cushite envoys traveling in reed boats toward a distant mountain marked by a raised signal banner

یَشعیاہ 18

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
تیز رفتار قاصد کوش کی ندیوں سے آگے کی سرزمین سے سفر کرتے جبکہ تمام قومیں پہاڑی نشان کا انتظار کرتی ہیں۔ خدا خاموشی سے دیکھتا یہاں تک کہ مناسب وقت آئے، پھر عزائم کاٹ دیتا اور صیون میں خراج قبول کرتا ہے۔
قومیںحاکمیتصبرصیون
1افسوس اُس ٹِڈّی کے پھڑپھڑانے والے پروں کی سرزمین پر جسے کُوشؔ کی ندیاں سیراب کرتی ہیں،
2جو نرسل کی کشتی میں سمُندر کی راہ سفیر بھیجتی ہے۔ اَے تیزرَو سفیرو، اُس قوم کے پاس جاؤ جِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے، یہ ایک عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے، جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے۔
3اَے دُنیا کے سَب لوگو، جو زمین پر بسے ہُوئے ہو، جَب پہاڑوں پر پرچم اُونچا کیا جائے گا، تو تُم اُسے دیکھ لوگے، اَور جَب نرسنگا پھُونکا جائے گا، تو تُم اُس کی آواز سنوگے۔
4یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا: ”دھوپ کی شدید گرمی، اَور فصل کاٹنے کے موسم کی حرارت میں اوس کے بادل کی طرح، مَیں خاموش رہُوں گا اَور اَپنی قِیام گاہ سے اِطمینان سے دیکھتا رہُوں گا۔“
5لیکن فصل سے پہلے جَب پھُولوں کی بہار ختم ہو اَور پھُولوں کی جگہ انگور پکنے لگیں، تَب وہ ٹہنیوں کو ہنسوے سے کاٹ ڈالے گا، اَور پھیلی ہُوئی شاخوں کو بھی چھانٹ کر لے جائے گا۔
6وہ سَب پہاڑ کے شِکاری پرندوں اَور جنگلی جانوروں کے لیٔے چھوڑ دی جائے گی؛ شِکاری پرندے گرمی کے تمام موسم میں اَور جنگلی جانور جاڑے کے دِنوں میں اُن پر گزارا کریں گے۔
7اُس وقت اُس قوم کی طرف سے جِس کے لوگ بُلند قامت اَور خُوبصورت ہیں، اَور جِس کا خوف دُور دراز کے مُلکوں پر چھایا ہُواہے، جو عجِیب و غریب زبان بولنے والی جارحانہ قوم ہے، جِس کی سرزمین دریاؤں سے منقسم ہے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے عطیات پیش کئے جایٔیں گے۔ یہ عطیات قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام کے مَسکن یعنی کوہِ صِیّونؔ پر پیش کئے جایٔیں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.