
یَشعیاہ 15
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
موآب کے شہر اچانک گر جاتے، اور ماتم ہیکلوں اور گلیوں سے کھیتوں اور آبی راستوں تک پھیلتا ہے۔ پناہ گزین اپنا سامان اٹھائے لے جاتے جبکہ چیخیں سرزمین بھر گونجتیں، گہرے اجتماعی نقصان کے ذریعے عدالت کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
نوحہعدالتپناہ گزینموآب
1مُوآب کے خِلاف نبُوّت: ایک ہی رات میں، مُوآب کا شہر عاؔر تباہ ہو گیا! ایک ہی رات میں، مُوآب کا شہر قیرؔ تباہ ہو گیا!
2اہلِ دیبونؔ اُونچے مقاموں پر واقع عبادت گاہ میں، ماتم کرنے کے لیٔے گیٔے؛ نبوؔ اَور میدباؔ پر اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں۔ ہر ایک کا سَر مُنڈا ہُواہے اَور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی ہے۔
3وہ سڑکوں پر ٹاٹ اوڑھے پھرتے ہیں؛ اَور چھتوں اَور چوراہوں پر نوحہ کرتے ہیں، اَور زار زار روتے ہُوئے سَجدہ کرتے ہیں۔
4حِشبونؔ اَور الیعالہؔ رو رہے ہیں، اُن کی پُکار یاہضؔ تک سُنایٔی دیتی ہے۔ اِس لیٔے مُوآب کے مُسلّح سپاہی بھی زار زار رو رہے ہیں، اُن کے دِلوں کی دھڑکن بندہو رہی ہے۔
5میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛ اُس کے لوگ ضُعَرؔ، اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔ وہ روتے ہُوئے، لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛ اَور حُورونایمؔ کی راہ پر اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔
6نِمریمؔ کی نہریں خشک ہو گئیں اَور گھاس مُرجھا گئی؛ روئیدگی غائب ہو گئی اَور ہریالی باقی نہ رہی۔
7اِس لیٔے جو دولت اُنہُوں نے حاصل کی اَور جمع کر رکھی ہے اُسے وہ بید کے نالے کے پار لے جایٔیں گے۔
8اُن کا شوروغل مُوآب کی سرحدوں تک گونجتا ہے؛ اَور اُن کی آہ و زاری عگلائمؔ تک، اَور اُن کی نوحہ خوانی بیرؔ ایلیمؔ تک پہُنچتی ہے۔
9دیمونؔ کی ندیاں خُون سے بھری ہیں، لیکن مَیں دیمونؔ پر اَور زِیادہ مُصیبت لاؤں گا۔ مُوآب سے بھاگنے والوں پر اَورجو مُلک میں رہیں گے اُن پر شیر بھیجوں گا۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.