Joyful families drawing clear water from wells and singing together beneath Jerusalem's morning light

یَشعیاہ 12

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
ایک چھٹکارا پائی گئی برادری شکر ادا کرتی ہے کیونکہ خدا کا غصہ ہٹ گیا اور اس کی تسلی آئی ہے۔ بھروسا خوف کی جگہ لیتا جب لوگ خوشی سے نجات کے کنوؤں سے پانی بھرتے اور قوموں میں خدا کے کاموں کا اعلان کرتے ہیں۔
نجاتخوشیبھروساحمد
1اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔
2یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛ میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔ یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛ وہ میری نَجات بنا ہے۔“
3تُم خُوش ہوکر نَجات کے چشموں سے پانی بھروگے۔
4اُس وقت تُم کہو گے: ”یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛ قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو، اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔
5یَاہوِہ کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُنہُوں نے جلالی کام کئے ہیں؛ یہ ساری دُنیا کو مَعلُوم ہو جائے۔
6اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.