Travelers support a wounded man along a rain-wet road toward dawn while an unused altar stands beneath fading mist

ہوشِیعؔ 6

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
لوگ ایک دوسرے کو واپس آنے کی تاکید کرتے، یقین رکھتے ہیں خدا انہیں شفا اور تازگی دے سکتا ہے۔ پھر بھی ان کی وفاداری صبح کی دھند کی طرح غائب ہو جاتی ہے۔ خدا قربانی کی بجائے ثابت قدم محبت اور علم کی خواہش کا اعلان کرتا، جبکہ عہد شکنی، تشدد، اور کاہنانہ بدکاری بے نقاب رہتے ہیں۔
توبہثابت قدم محبتعلمعہد
1چلو، ہم یَاہوِہ کی طرف لَوٹ چلیں۔ اُنہُوں نے ہمیں پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا لیکن وہ ہمیں شفا بخشیں گے؛ اُنہُوں نے ہمیں زخمی کیا ہے لیکن وُہی ہماری چوٹیوں پر پٹّی باندھیں گے۔
2دو دِنوں کے بعد وہ ہمیں جَلائیں گے؛ اَور تیسرے دِن وہ ہمیں بحال کریں گے، تاکہ ہم اُن کی حُضُوری میں جئیں۔
3آؤ ہم یَاہوِہ کو قبُول کریں؛ آؤ ہم اُنہیں قبُول کرنے کی کوشش کریں۔ جِس طرح آفتاب کا طُلوع ہونا یقینی اَمر ہے، اِسی طرح وہ ظاہر ہوں گے؛ وہ موسمِ سرما کے مینہ کی مانند ہمارے پاس آئیں گے، گویا موسمِ بہار کی برسات کی مانند جو زمین کو سیراب کرتی ہے۔
4اَے اِفرائیمؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ اَے بنی یہُوداہؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ کیونکہ تمہاری مَحَبّت صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی اوس کی مانند ہے جو غائب ہو جاتی ہے۔
5اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں اَپنے نبیوں کے ذریعہ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، اَور اَپنے مُنہ کے کلام سے مار ڈالا؛ میرے فیصلے بجلی کی مانند تُم پر چمکے۔
6کیونکہ مَیں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں، اَور سوختنی نذروں سے بڑھ کر خُدا شناسی چاہتا ہُوں۔
7اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔ اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔
8گِلعادؔ بدکاروں کی بستی ہے، جہاں کے نقش قدم خُون آلُودہ ہیں۔
9جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں، اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛ وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔
10مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں ایک ہولناک شَے دیکھی ہے۔ وہاں اِفرائیمؔ جِسم فروشی کرتا ہے اَور اِسرائیل ناپاک ہوتاہے۔
11تیرے لیٔے بھی اَے بنی یہُوداہؔ، فصل کا وقت مُقرّر کیا جا چُکاہے۔ جَب بھی مَیں اَپنے لوگوں کے قدیم ایّام کو بحال کروں گا،

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.