
ہوشِیعؔ 3
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
خدا ہوشیع سے کہتا ہے ایک بے وفا عورت کو دوبارہ محبت کرے، بت پرستی کے باوجود اسرائیل کے لیے خدائی محبت کی عکاسی کرتے ہوئے۔ ہوشیع اسے چاندی اور جو سے چھڑاتا اور وفاداری کا ایک عرصہ مانگتا ہے، اسرائیل کی محرومی اور خدا اور داؤدی حکمرانی کی طرف آخرکار واپسی کی توقع رکھتے ہوئے۔
چھٹکاراثابت قدم محبتوفاداریواپسی
1یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”جا اَور اَپنی بیوی سے پھر مَحَبّت جتا حالانکہ وہ کسی اَور کی محبُوبہ ہے اَور زانیہ ہے۔ اُس سے مَحَبّت کر جِس طرح یَاہوِہ اِسرائیلیوں سے مَحَبّت کرتے ہیں حالانکہ وہ دُوسرے معبُودوں کی طرف مُڑتے ہیں اَور مُقدّس کشمش کی ٹکیوں کو پسند کرتے ہیں۔“
2چنانچہ اُسے مَیں چاندی کے پندرہ ثاقل اَور ایک حُومر اَور ایک لیتھیک جَو کے عِوض خرید لایا۔
3پھر مَیں نے اُس سے کہا، ”تُجھے میرے ساتھ بہت دِنوں تک رہنا ہے بدکاری نہ کر، نہ کسی غَیر مَرد سے ناجائز تعلّقات رکھ اَور مَیں تمہارے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کروں گا۔“
4کیونکہ بنی اِسرائیل بہت دِنوں تک بغیر بادشاہ یا حاکم، بغیر قُربانی یا مُقدّس پتّھروں اَور افُود یا خانگی معبُودوں کے بغیر رہیں گے۔
5اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.