
حزقی ایل 9
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
عدالت کے چھ کارندے ہیکل کے قریب آتے، ایک کتان پہنے شخص کے ساتھ جو لکھنے کے اوزار اٹھائے ہے۔ وہ ان لوگوں پر نشان لگاتا جو یروشلیم کے جرائم پر غمگین ہیں عدالت شروع ہونے سے پہلے۔ حزقی ایل بقیہ کے لیے التجا کرتا، اور قاصد اپنا کام مکمل ہونے کی اطلاع دیتا ہے۔
عدالتبقیہغمشفاعت
1پھر مَیں نے اُسے بُلند آواز میں پُکارتے ہُوئے سُنا، ”شہر کے نگہبانوں کو اَپنے اَپنے ہتھیار ہاتھ میں لیٔے ہُوئے یہاں لے آؤ۔“
2اَور مَیں نے چھ مَردوں کو اَپنے اَپنے ہاتھ میں مہلک ہتھیار لیٔے ہُوئے اُوپر کے پھاٹک سے آتے ہُوئے دیکھا، جِس کا رُخ شمال کی جانِب ہے۔ اُن کے ساتھ ایک شخص کتان کا لباس پہنے اَور کاتب کا بستہ لیٔے ہُوئے تھا۔ وہ اَندر آکر کانسے کے مذبح کے پاس کھڑے ہو گئے۔
3اَور اِسرائیل کے خُدا کا جلال کروبیوں پر سے جہاں وہ تھا اُٹھ کر بیت المُقدّس کی دہلیز پر آ گیا۔ تَب یَاہوِہ نے اُس شخص کو بُلایا جو کتان کا لباس پہنے ہُوئے تھا اَور جِس کے پاس کاتب کا بستہ تھا۔
4اَور یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”یروشلیمؔ کے تمام شہر میں گشت لگا اَور اُن سَب لوگوں کی پیشانی پر نِشان لگا جو شہر میں کئے جانے والے مکرُوہ کاموں کے باعث رنجیدہ ہیں اَور ماتم کرتے ہیں۔“
5اُس نے میرے سُنتے ہُوئے دُوسروں سے کہا، ”شہر میں اُس کے پیچھے پیچھے چل کر کسی کے ساتھ رحم یا ہمدردی نہ جتاتے ہُوئے قتل کئے جاؤ۔
6ضعیفوں، نوجوانوں، دوشیزاؤں، ماؤں اَور بچّوں کو قتل کرو لیکن جِس کے نِشان ہو اُسے نہ چھُوؤ۔ میرے پاک مُقدّس کے پاس سے شروع کرو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے اُن ضعیفوں سے اِبتدا کی جو بیت المُقدّس کے سامنے تھے۔
7پھر اُس نے اُن سے کہا، ”بیت المُقدّس کو ناپاک کرو اَور صحنوں کو مقتولوں سے بھر دو۔ جاؤ!“ چنانچہ وہ باہر نکلے اَور سارے شہر میں قتل کرتے پھرے۔
8جَب وہ قتل کر رہے تھے اَور مَیں اکیلا بچ گیا تھا تَب میں مُنہ کے بَل گرا اَور چِلّاکر کہا، ”آہ، اَے یَاہوِہ قادر! کیا تُو اَپنا قہر یروشلیمؔ پر نازل کرکے اِسرائیل کے باقی بچے لوگوں کو بھی تباہ کر دے گا؟“
9اُس نے جَواب دیا، ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کی بدکاری نہایت سنگین ہے۔ مُلک میں خُونریزی برپا ہے اَور شہر نااِنصافی سے بھرا ہُواہے۔ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ نے مُلک کو ترک کر دیا ہے اَور وہ کچھ نہیں دیکھتا۔‘
10اِس لیٔے مَیں اُن پر رحم نہ کروں گا نہ ہی رعایت برتوں گا بَلکہ جو اُنہُوں نے کیا ہے اُن کے سَر پر لے آؤں گا۔“
11تَب اُس شخص نے جو کتان کا لباس پہنے ہُوئے تھا اَور جِس کے پاس کاتب کا بستہ تھا، آکر یہ خبر دی، ”مَیں نے تیرے حُکم کی تعمیل کر دی ہے۔“
Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.