Two carpenters examine a charred grapevine branch beside strong cedar beams in a plain workshop

حزقی ایل 15

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
انگور کی بیل کی لکڑی جنگل کی عام لکڑی سے کم کارآمد ہے اور جلنے کے بعد مکمل طور پر بےکار ہو جاتی ہے۔ اس مختصر تمثیل کے ذریعے، یروشلیم کا موازنہ جھلسی بیل کی لکڑی سے کیا جاتا ہے: مسلسل بے وفائی نے اسے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے قابل نہ چھوڑنے پر سونپ دیا گیا ہے۔
انگور کی بیلیروشلیموفاداریعدالت
1یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
2”اَے آدمؔ زاد، انگور کی بیل کی لکڑی جنگل کے کسی اَور درخت کی شاخ کی لکڑی سے کس طرح بہتر ہے؟
3کیا اُس کی لکڑی کسی کار آمد شَے کے بنانے میں اِستعمال کی جاتی ہے؟ کیا لوگ اُس کی میخیں بناتے ہیں تاکہ اُن پر کویٔی چیز ٹانگیں؟
4اَور جَب اُسے ایندھن کے طور پر آگ میں جھونک دیا جاتا ہے اَور آگ اُس کے دونوں سِرے جَلا ڈالتی ہے اَور درمیانی حِصّہ کو جھُلسا دیتی ہے تَب کیا وہ کسی کام کی رہتی ہے؟
5جَب وہ سالِم تھی تَب کسی کام کی نہ تھی اَور اَب جَب کہ آگ نے اُسے جَلا دیا اَور وہ جَل کر کوئلہ ہو گئی تَب تو کیا وہ کسی بھی کام کی رہی؟
6”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح مَیں نے جنگل کے درختوں کے ساتھ انگور کے بیل کی لکڑی کو آگ کا ایندھن بنا دیا ہے وَیسا ہی سلُوک میں یروشلیمؔ میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ کروں گا۔
7مَیں اُن کا مُخالف ہُوں گا۔ حالانکہ وہ آگ میں سے نکل آئے ہیں تَب بھی آگ اُنہیں بھسم کر دے گی اَور جَب مَیں اُن کی مُخالفت کروں گا تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔
8میں مُلک کو ویران کر دُوں گا کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ سے بےوفائی کی۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔“

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.