Skilled artisans working under Bezalel and Oholiab as Moses holds the covenant tablets

خُروج 31

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
خروج کا اکتیسواں باب بضلی ایل اور اہولی آب کو ہیکل کے ماہر کام کے لیے روح سے آراستہ رہنماؤں کے طور پر نامزد کرتا ہے۔ خدا دوبارہ اسرائیل کو عہد کی نشانی کے طور پر بیت السبت منانے کا حکم دیتا ہے، پھر سینا کی ہدایات کے اختتام پر موسیٰ کو پتھر کی دو تختیاں دیتا ہے۔
ماہر کامروح سے دی گئی حکمتبیت السبتعہدی تختیاں
1پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2”دیکھو، مَیں نے یہُوداہؔ کے قبیلہ میں سے بصل ایل بِن اوری بِن حُورؔ کو چُناہے،
3مَیں نے اُسے خُدا کی رُوح سے معموُر کیا ہے، اُسے فہم اَور حِکمت، اَور ہر قِسم کی دستکاری کا علم بخشا ہے،
4تاکہ وہ سونے، چاندی اَور کانسے سے خُوبصورت نقش و نگار والی چیزیں بنائے،
5جواہرات کو تراشے اَور جڑی، لکڑی کو تراشے اَور ایک ماہر کاریگر ثابت ہو۔
6علاوہ اَزیں مَیں نے دانؔ کے قبیلہ میں سے اُہلیابؔ بِن احیسمکؔ کو اُس کا مددگار مُقرّر کیا ہے۔ ”نیز مَیں نے تمام کاریگروں کو مہارت بخشی ہے تاکہ وہ ہر ایک چیز جِس کا مَیں نے حُکم دیا ہے بنائیں:
7”یعنی خیمہ اِجتماع، عہد کا صندُوق اَور اُس پر کفّارہ کا سرپوش، اَور خیمہ کا سارا سامان،
8یعنی میز اَور اُس کے ظروف، خالص سونے کا چراغدان اَور اُس کے تمام ظروف، اَور بخُور کا مذبح،
9سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، لگن اَور اُس کی چوکی،
10اَور بیل بُوٹے کڑھے ہویٔے لباس، یعنی مُقدّس لباس اَہرونؔ کاہِنؔ کے لیٔے، اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے لباس جنہیں پہن کر وہ بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔
11اَور مَسح کرنے کا زَیتُون کا تیل، اَور پاک مقام کے لیٔے خُوشبودار بخُور، ”اَور جَیسا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا وہ اُنہیں وَیسا ہی بنائیں۔“
12پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
13”بنی اِسرائیل سے کہو، ’تُم میرے سَبتوں کو ضروُر ماَننا۔ یہ میرے اَور تمہارے درمیان نَسل در نَسل ایک نِشان ہوگا، تاکہ تُم جانو کہ تُمہیں پاک کرنے والا یَاہوِہ میں ہُوں۔
14” ’لہٰذا سَبت کو مانو کیونکہ یہ تمہارے لیٔے مُقدّس ہے، اَورجو کویٔی اُس کی بےحُرمتی کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے؛ اَورجو کویٔی اُس دِن کویٔی کام کرے اَپنی قوم سے خارج کیا جائے۔
15چھ دِن کام کیا جائے، لیکن ساتواں دِن آرام کا سَبت ہے جو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہے۔ جو اِنسان سَبت کے دِن کویٔی کام کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔
16لہٰذا بنی اِسرائیل سَبت کو مانیں اَور اُسے دائمی عہد کے طور پر نَسل در نَسل مانتے رہیں۔
17یہ میرے اَور بنی اِسرائیل کے درمیان ہمیشہ کے لیٔے ایک نِشان ہوگا کیونکہ یَاہوِہ نے آسمانوں کو اَور زمین کو چھ دِنوں میں بنایا اَور ساتویں دِن کام چھوڑکر آرام کیا۔‘ “
18اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.