An elderly teacher and younger listener beside a lamp bowl, silver cord, and fountain at twilight

واعظ 12

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
بڑھاپا طاقت، بینائی، سماعت، اور خواہش کو مدھم کرنے سے پہلے خالق کو یاد کرو۔ چاندی کی ڈوری، سونے کا کٹورا، گھڑا، اور پہیہ زندگی کے خاتمے کو ظاہر کرتے ہیں جب خاک زمین کی طرف لوٹتی ہے۔ واعظ نتیجہ نکالتا ہے کہ حکمت اہمیت رکھتی ہے اور ہر ایک کو خدا کا خوف مان کر اس کے احکام رکھنے چاہئیں۔
بڑھاپافانی ہوناخدا کو یاد رکھناحکمتعدالت
1اَپنی جَوانی کے دِنوں میں اَپنے خالق کو یاد رکھو، پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیں اَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو، میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔
2پیشتر اُس کہ سُورج اَور رَوشنی اَور چاند اَور سِتارے تاریک ہو جایٔیں، اَور بارش کے بعد بادل لَوٹ جایٔیں۔
3جَب گھر کے مُحافظ تھرتھرانے لگیں، اَور طاقتور آدمی کُبڑے ہو جایٔیں، اَور آٹا پیسنے والیوں کا کام رُک جائے کیونکہ وہ بہت کم ہیں، اَور وہ جو کھڑکیوں سے جھانک رہی ہیں، اُن کی آنکھیں دھُندلا جایٔیں؛
4اَور گلی کے کواڑے بندہو جایٔیں اَور چکّی کی آواز مدھم پڑ جائے؛ جَب آدمی چڑیوں کی آواز سے چونک اُٹھے، اُن کے تمام نغمہ مدھم پڑ جایٔیں؛
5جَب لوگ اُونچی جگہوں سے اَور گلیوں میں خطرات سے ڈرنے لگیں؛ جَب بادام کے درخت میں پھُول آئیں اَور ٹِڈّی ایک بوجھ مَعلُوم ہو اَور خواہش مُردہ سِی ہو جائے۔ تَب آدمی اَپنے اَبدی مکان میں چلا جاتا ہے اَور ماتم کرنے والے گلی گلی پھرتے ہیں۔
6اُنہیں یاد رکھو، پیشتر اِس کہ چاندی کی ڈوری کاٹ دی جائے، یا سونے کی پیالی توڑ دی جائے؛ اَور گھڑا چشمہ پر پھوڑ دیا جائے، یا حوض کا چرخ ٹوٹ جائے۔
7اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی، اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔
8باطِل ہے باطِل! واعظ کہتاہے، ”سَب کچھ باطِل ہے!“
9واعظ نہ صِرف دانشمند آدمی بَلکہ وہ لوگوں کو تعلیم بھی دیتے تھے۔ اُنہُوں نے خُوب غوروخوض کیا اَور تحقیق کی اَور بہت سِی امثال کو نظم کیا۔
10واعظ نے صحیح اَور دُرست باتوں کو مَعلُوم کرنے کے لیٔے بڑی جُستُجو کی اَورجو کچھ اُنہُوں نے لِکھا وہ راست اَور حق تھا۔
11دانشمند کی باتیں آنکس کی مانند ہیں اَور اُن کی جمع کی ہُوئی کہاوتیں مضبُوط کھونٹیوں کی مانند ہیں جو ایک چرواہے کی طرف سے دی گئی ہُوں۔
12اَے میرے بیٹے، اُن کے علاوہ اَور باتوں سے خبردار رہنا۔ بہت سِی کِتابیں تالیف کرنے کی اِنتہا نہیں اَور بہت پڑھنا جِسم کو تھکا دیتاہے۔
13اَب سَب کچھ سُنا دیا گیا ہے؛ حاصل کلام یہ ہے کہ خُدا سے ڈرو اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرو، کیونکہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یہی ہے۔
14کیونکہ خُدا ہر ایک فعل کو، ہر ایک پوشیدہ بات سمیت، خواہ وہ اَچھّی ہو یا بُری، عدالت میں لائیں گے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.