A Paul-like apostle addressing believers as rivals reconcile and mature leaders restore a struggling member

2 کُرِنتھِیوں 13

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ
باب کا خلاصہ
تیسرے دورے کی تیاری کرتے ہوئے، پولس خبردار کرتا ہے مسلسل بدکاری کا خطاب کیا جائے گا اور ایمان داروں سے جانچنے کی تاکید کرتا ہے کہ کیا وہ ایمان میں جیتے ہیں۔ اس کا اختیار بحالی چاہتا ہے، اور وہ اتحاد، امن، اور فضل کی اپیل کے ساتھ ختم کرتا ہے۔
خود جانچسچائیبحالیامن
1یہ تیسری بار ہے کہ مَیں تمہارے پاس آ رہا ہُوں۔ ”جِس بات کی دو یا تین گواہ اَپنی زبان سے شہادت دیں گے وہ سچ ثابت ہوگی۔“
2جَب مَیں پچھلی بار تمہارے پاس تھا تو مَیں نے تاکید کر دی تھی۔ اَور اَب دُوسری بار بھی غَیر مَوجُودگی میں: گُناہ میں زندگی گُزارنے والوں بَلکہ دیگر لوگوں کو تاکید کرتا ہُوں کہ اگر پھر آؤں گا تو دَرگُذر نہیں کروں گا۔
3کیونکہ تُم اِس بات کا ثبوت طلب کرتے ہو کہ المسیح مُجھ میں ہوکر کلام کرتا ہے۔ اَور وہ تمہارے واسطے کمزور نہیں، بَلکہ تُم میں زورآور ہے۔
4ہاں، وہ کمزوری کے سبب سے تو مصلُوب ہُوئے مگر خُدا کی قُدرت کے سبب سے زندہ ہیں۔ اَور ہم بھی کمزوری میں تو اُن کے شریک ہیں، لیکن خُدا کی قُدرت سے اُن کی زندگی میں بھی شریک ہوں گے تاکہ تمہاری خدمت کر سکیں۔
5اَپنے آپ کو جانچتے رہو کہ تمہارا ایمان مضبُوط ہے یا نہیں؛ خُود کو آزماتے رہو۔ کیا تُم اَپنے بارے میں یہ نہیں جانتے کہ المسیح یِسوعؔ تُم میں زندہ ہیں؟ اگر نہیں تو تُم اِس آزمائش میں ناکام ہویٔے،
6لیکن مُجھے اُمّید ہے کہ تُم مَعلُوم کر لوگے کہ ہم ناکام نہیں۔
7ہم خُدا سے دعا کرتے ہیں کہ تُم کبھی بدی نہ کرو، اِس لیٔے نہیں کہ ہم کامیاب مَعلُوم ہوں بَلکہ اِس لیٔے کہ تُم بھلائی کرو خواہ ہم ناکام ہی دِکھائی دیں۔
8کیونکہ ہم حق کے برخلاف کچھ نہیں کر سکتے، بَلکہ اُس کی تائید ہی کر سکتے ہیں۔
9اگر تُم سچ مُچ زورآور ہو تو ہم اَپنے کمزور ہونے پر بھی خُوش ہیں؛ اَور یہ دعا بھی کرتے ہیں تُم خُوب کامل ہوتے چلے جاؤ۔
10اِس لیٔے میں تمہارا غَیر مَوجُودگی میں یہ باتیں خط میں لِکھ رہا ہُوں، تاکہ جَب وہاں تمہارے پاس پہُنچوں تو مُجھے تمہارے ساتھ سختی سے پیش نہ آنا پڑے اَور مَیں خُداوؔند کے دئیے ہویٔے اِختیار کو تمہارے بگاڑنے کے لیٔے نہیں، بَلکہ بنانے کے لیٔے کام میں لاؤں۔
11اَب آخِر میں یہ لِکھتا ہُوں کہ بھائیو اَور بہنوں، خُوش رہو، کامِل بنو، تسلّی پاؤ، ایک دِل رہو، میل جول رکھو اَور خُدا جو مَحَبّت اَور میل جول کا سرچشمہ ہے تمہارے ساتھ ہوگا۔
12پاک بوسہ کے ساتھ ایک دُوسرے کو سلام کہنا۔
13سَب خُداوؔند یِسوعؔ کے مُقدّسین تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
14خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل، خُدا کی مَحَبّت اَور پاک رُوح کی رِفاقت، تُم سَب کے ساتھ ہوتی رہے۔

Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ — CC BY-SA 4.0. Where these translations come from.

Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc. Available free at biblica.com and open.bible. Text unchanged, used under CC BY-SA 4.0.